سٹیج اداکار اشرف راہی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر سرجی میڈ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

ہفتہ 27 مئی 2017 19:04

سٹیج اداکار اشرف راہی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر سرجی میڈ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) معروف سٹیج اداکار اشرف راہی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر سرجی میڈ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سٹیج کے معروف کامیڈین اشرف راہی کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے، اشرف کافی عرصہ سے شوگر اور مہروں کے درد میں مبتلا تھے، آج اچانک شوگر بڑھ جانے سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد ان کے سرجی میڈ ہسپتال میں ٹیسٹ کروائے گئے ٹیسٹ رپورٹ دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے اشرف راہی کو ہسپتال میں داخل کر لیا ہے، اشرف راہی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ عوام سے والد کی خیریت کے لئے دعا کی اپیل ہے۔ (علی)
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 19:04:28