ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سیکرٹری یونین کونسل کو نکاح نامہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت

ہفتہ 27 مئی 2017 20:20

ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سیکرٹری یونین کونسل کو نکاح نامہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) لاہور کی فیملی عدالت نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سیکرٹری یونین کونسل کو نکاح نامہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

فیملی عدالت میں ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح پر کیس کی سماعت ہوئی، ادکارہ میرا کی جانب سے بلخ شیر کھوسہ ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے دوران سماعت سیکرٹری یونین کونسل کی جانب سے نکاح نامہ کا ریکارڈ نہ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور سیکڑیری یونین کونسل کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور وارننگ دی کہ اگر وہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو اس کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت مزید ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔ (ایم خالد)

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 20:20:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :