عینی جعفری کی اگلی فلم ’حرام‘ کی شوٹنگ مکمل ، جلد پاکستان واپس آئینگی

ہفتہ 27 مئی 2017 20:28

عینی جعفری کی اگلی فلم ’حرام‘ کی شوٹنگ مکمل ، جلد پاکستان واپس آئینگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) پاکستانی اداکارہ عینی جعفری نے لندن میں اپنی اگلی فلم ’حرام‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی، جس کے بعد وہ واپس پاکستان آرہی ہیں۔اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عینی نے بتایا کہ فلم ’حرام‘ رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔انہوں نے بتایا ’کیا ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دوست سے پیار ہوجائے اور وہ آپ کے بارے میں ایسا نہ سوچتا ہو، اس دوران ہونے والی تکلیف بہت عام ہے، یہ فلم کے لکھاری/ہدایت کار کا اپنا ذاتی تجربہ ہے، اس فلم میں مذہب اور ثقافت کے اختلاف کو پیش کیا جائے گا‘۔

(جاری ہے)

اپنے کردار کے حوالے سے عینی کا کہنا تھا، ’میرے کردار کا نام لیلیٰ ہے، جو ایک گروپ کے ساتھ پکچر فریمنگ اسٹور میں کام کرتی ہے، یہ اس کی نوکری کا آخری دن ہے، اس کا بہترین دوست جیو اس سے پیار کرتا ہے لیکن ثقافتی اور مذہبی اختلافات کے باعث وہ لیلیٰ سے کچھ بھی کہنے سے ڈرتا رہا‘۔عینی جعفری نے اس فلم میں ہدایت کار سرج راشیدی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’مجھے ان کے ساتھ اور مکمل ٹیم کے ہمراہ کام کرکے بیحد مزہ آیا، میں فلم دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں‘۔فلم ’حرام‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 20:28:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :