امریکی گلوکارہ ایریانا گرانڈے کا مانچسٹر میں امدادی کنسرٹ کرنے کا اعلان

اتوار 28 مئی 2017 13:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) امریکی گلوکارہ ایریانا گرانڈے نے مانچسٹر میں امدادی کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا۔گلوکارہ ایریانا گرانڈے کا مانچسٹر دھماکے کے متاثرین کے نام خصوصی پیغام دے دیا کہتی ہیں کہ دہشتگرد ہمارا حوصلہ نہیں توڑ سکتے، نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ڈٹے رہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے خط میں ایریانا گرانڈے نے مانچسٹر متاثرین کیلئے امدادی کنسرٹ کا بھی اعلان کردیا، لکھا میں اپنے پرستاروں کے ساتھ کچھ وقت گذارنے کے لیے بہادروں کے شہر مانچسٹر میں دوبارہ آرہی ہوں، تاریخ اور وقت طے ہوتے ہی تفصیلات سے آگاہ کروں گی۔

بم دھماکے پر اپنے ردعمل میں امریکی پاپ اسٹار ایریانا کا کہنا تھا ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، زیادہ محبت کرنی چاہے، زیادہ بلند آواز میں گانا چاہیے اور لوگوں کے ساتھ زیادہ مہربانی اور فراخ دلی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔یاد رہے کہ بائیس مئی کو مانچسٹر ایرینا میں ایریانا گرانڈیکا کنسرٹ ہی تھا جسے دہشتگرد نے نشانہ بنایا اور بائیس افراد جان سے چلے گئے ،حملے میں اریانا گرانڈے محفوظ رہیں تھیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2017 - 13:40:47