سلمان اور کترینہ کرن جوہر کی فلم میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

پیر 29 مئی 2017 10:53

سلمان اور کترینہ کرن جوہر کی فلم میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کرن جوہر کی فلم میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف علی عباس کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد کرن جوہر کی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے اور اس ضمن میں کرن جوہر کوششیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یہ خبریں سننے میں آرہی تھیں کہ کرن جوہر اپنی فلم میں کترینہ کیف کے ہمراہ پاکستانی اداکار فواد خان کو کاسٹ کریں گے لیکن اب سننے مین آرہا ہے کہ فلم میں کترینہ کیف سلمان خان کے ہمراہ نظر آئیں گی ۔آج کل کترینہ اپنی نئی فلم ’’ جگا جاسوس ‘‘ جس میں رنبر کپور ہیں کا انتطار کر رہی ہیں جبکہ سلمان خان اپنی فلم ’’ ٹیوب لائٹ ‘‘ میں مصروف ہیں ۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 10:53:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :