انیل کپور اور اجے دیوگن ’’دھمال‘‘کے تیسرے حصے میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں

پیر 29 مئی 2017 12:10

انیل کپور اور اجے دیوگن ’’دھمال‘‘کے تیسرے حصے میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈاداکار انیل کپور اور اجے دیوگن سپرہٹ فلم ’’دھمال‘‘کے تیسرے حصے میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اندرکمار کی ہدایت میں بنی فلمیں دھمال اور ڈبل دھمال باکس آف سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔اندر کمار ’’ٹوٹل دھمال‘‘ جلد ہی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دھمال اور ڈبل دھمال میں سنجے دت ،ارشد وارثی اور رتیش دیش مکھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔اب سنجے کی جگہ اجے دیوگن اور رتیش کی جگہ انیل کپور نظر آسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اندر کمار نے دونوں اداکاروں سے بات چیت کرلی ہے۔سنجے دت کو اندر کمار نے سائن کرنے کی کوشش کی تھی،لیکن معاوضے کی وجہ سے بات نہیں بنی۔دوسری جانب رتیش اب ساری توجہ شیواجی پر بننے والی فلم پر لگانا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے بھی ٹوٹل دھمال کا حصہ بننے سے انکار کردیاہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:10:52

Rlated Stars :