’’ پائریٹس آف دی کیریبیئن : ڈیڈ مین ٹیل نوٹیلز‘‘ کی امریکی باکس پہلی پوزیشن

پیر 29 مئی 2017 12:15

’’ پائریٹس آف دی کیریبیئن : ڈیڈ مین ٹیل نوٹیلز‘‘ کی امریکی باکس پہلی پوزیشن
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ہالی وڈ فلم ’’ پائریٹس آف دی کیریبیئن : ڈیڈ مین ٹیل نوٹیلز‘‘ نے امریکی باکس پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پائیریٹس فرنچائز سلسلے کے 5 ویں فلم نے ریلیز کے پہلے 3 دنوں میں 6 ارب 22کروڑ روپے کماکرپہلی پوزیشن سے حاصل کی ہے تاہم ڈزنی کی اس فرنچائز کی دیگر فلموں کی اوپننگ سے اس کا بزنس کم رہا۔کہکشائوں کے محافظوں کی ا جنبی مخلوق سے لڑائی بکی فلم’’گارڈینزآف دی گلیکسی 2‘‘ 2ارب روپے کا بزنس کر کے دوسرے نمبرپررہی۔سپر سٹار ڈاونی جانسن اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’’بے واچ‘‘ توقع کے برعکس پہلے ہفتے میں بڑا بزنس نہ کرسکی اورایک ارب 80 کروڑ کما کرتیسرے نمبرپربراجمان ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:15:27