رنبیر کپور کی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم تاخیر کا شکار

پیر 29 مئی 2017 12:15

رنبیر کپور کی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم تاخیر کا شکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔فلم کوشیڈول کے مطابق رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونا تھا جو کہ اب مارچ2018 ء میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سجنے دت کی زندگی پر بننے والی فلم تاخیر کا شکار ہے اس ضمن میں باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔فلم میں رنبیر کپور سجنے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پریش راول سنیل دت کا،منیشا کوئرالہ نرگس دت کا اوردیا مرزا منیاتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:15:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :