میری کامیابی اور ناکامی کسی پر منحصر نہیں ہے، پریانکا چوپڑا

پیر 29 مئی 2017 12:15

میری کامیابی اور ناکامی کسی پر منحصر نہیں ہے، پریانکا چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی اور ناکامی کسی پر منحصر نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا اپنی پہلی ہالی وڈ فلم’’بے واچ‘‘ کے بارے میں کہنا تھا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں 14سال ہو گئے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے لیکن یہ فلم ان کی ہالی وڈ کی پہلی فلم ہے،اور وہ خود کوہالی وڈ فلموں کے شائقین سے متعارف کروائیں گی ۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:15:35

Rlated Stars :