فلم ’’کرش 4 ‘‘ کے لئے ابھی تک کسی اداکارہ کے نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی،ریتک روشن

پیر 29 مئی 2017 12:15

فلم ’’کرش 4 ‘‘ کے لئے ابھی تک کسی اداکارہ کے نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی،ریتک روشن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے کہا ہے کہ فلم ’’کرش 4 ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے ابھی تک کسی اداکارہ کے نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ریتک روشن نے کہا ہے کہ فلم کرش کی چوتھی فلم ’’کرش 4 ‘‘ کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ،اورفلم میں مرکزی کردار کے کئے ابھی تک کسی اداکارہ کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے ’’فلم کرش 4 ‘‘میں مرکزی کردار کے لئے غور کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ فلم’’کرش‘‘میں پریانکا چوپڑا جبکہ ’’کرش 3‘‘ میں کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:15:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :