ننھے اداکار ایشان نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹر ی میں قدم رکھ دیئے

اب کسی اچھے، مرکزی یا یاد رہ جانے والے کردارکے ساتھ بالغ اداکار کے طور پر سامنے آنا چاہتا ہوں‘ذیشان

پیر 29 مئی 2017 12:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) عامر خان کی فلم’ ’تارے زمین پر ‘‘کے ننھے اداکار ایشان نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹر ی میں قدم رکھ دیئے ہیں اور وہ بہت جلد فلم ’کوئیکی ‘میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آ ئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق درشیل سفاری کی فلم کوئیکی کا پوسٹر کافی عرصہ پہلے جاری کردیا گیا تھا لیکن فلم میں ان کے مد مقابل مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کے حوالے سے کوئی نام سامنے نہیں آسکا تھا۔

بھارت کی مشہور ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی پلک بہت جلد درشیل سفاری کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی جس کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں درشیل سفاری کا کہنا تھا کہ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے کے بعد کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکاری کو ہی بطور پیشہ اپناوٴں گا، فلم کے بعد اپنی تعلیم پر توجہ دینا شروع کر دی تھی لیکن پھر شوقیہ اسٹریٹ تھیٹر میں حصہ لینا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 30 سے 35 اسٹریٹ ٹھیٹرز میں حصہ لے لیا، اب کسی اچھے، مرکزی یا یاد رہ جانے والے کردارکے ساتھ بالغ اداکار کے طور پر سامنے آنا چاہتا ہوں۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:21:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :