گلوکارہ نرمل شاہ نے اپنی نئی البم پر کام شروع کردیا

پیر 29 مئی 2017 12:49

گلوکارہ نرمل شاہ نے اپنی نئی البم پر کام شروع کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) گلوکارہ نرمل شاہ نے اپنی نئی البم پر کام شروع کردیا ،جلد مارکیٹ میں ریلیز کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلوکارہ نرمل شاہ حال ہی میں انگلینڈ کے کامیاب ثقافتی دورے کے بعد واپس آئی ہیں ،انہوںنے پاکستان واپس آنے کے بعد اپنی نئی میوزک البم پر کام شروع کردیا ہے ۔گزشتہ روز انہوںنے علامہ اقبال ٹائون مون مارکیٹ کے قریب ایک اسٹوڈیو میں اپنی البم کا گانا ریکارڈ کروایا ۔ نرمل شاہ اپنی میوزک البم کو جلد سے جلد مکمل کر کے عید الفطر پر پیش کرنے کا ارادہ بناچکی ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:49:45