یوم تکبیر کے حوالے سے اداکارہ زارااکبر کی رہائشگاہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد ، فنکاروں کی شرکت

پیر 29 مئی 2017 12:54

یوم تکبیر کے حوالے سے اداکارہ زارااکبر کی رہائشگاہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد ، فنکاروں کی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) 19ویں یوم تکبیر کے حوالے سے اداکارہ زارااکبر کی رہائشگاہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم، ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران اداکارہ زارااکبر ، ذوالقرنین حیدر ،شیبا بٹ ، عمران شوکی ، کاجل چوہدری،دعا چوہدری سمیت دیگر نے اپنے خیالا ت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیرا عظم نواز شریف نے 28مئی 1998ء کو بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کا جواب دیتے ہوئے آئٹم بم کا دھماکہ کر کے دنیا بتادیا تھا کہ پاکستان کمزور نہیں جو پاکستان کو کمزور سمجھتا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عبدلقدیر نے آئٹم بم بنا کر ایک سچے اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ پوری پاکستانی قوم نوازشریف اور آئٹم بم تیا رکرنے والی ٹیم کی احسان مند ہے جنہوںنے پاکستان کو تحفظ کی چھڑی فراہم کردی ہے ۔ان فنکاروں کا کہنا تھا کہ دنیا کے شدید دبائو کے باجود بڑی سوچ سمجھ کا مظاہر ہ کرنے کے بعد یہ دانش مندانہ فیصلہ کیا تھا جس دوررس نتائج سامنے آئے ۔انہوںنے کہا کہ آنے والی نسلیں بھی ہمیشہ نوازشریف کے اس کارنامے پر فخر کرتی رہے گی ۔اس موقع پر یوم تکبیر کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:54:15