ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں‘گلوکارہ حمیراارشد

پیر 29 مئی 2017 12:54

ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں‘گلوکارہ حمیراارشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) گلوکارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ اگر ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوجائے تو ملک خودبخود ترقی کے راستے پر چل پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس ارض پاک کو حاصل کرنے کیلئے جس طرح سے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اورآج وہ لاکھوں قرنیاں اپنا حق طلب کررہی ہیں اور یہ حق ہم اسی صور ت میں ادا کرسکتے ہیں جب ہم سب مل کر ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر صرف قومی مفاد کیلئے بے لوث کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں بنانے، بڑی عمارتیں کھڑی کرنے اورقیمتی گاڑیوں کے آجانے سے کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:54:25