آج اسٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ناصر چنیوٹی

پیر 29 مئی 2017 12:54

آج اسٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ناصر چنیوٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) اسٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ اسٹیج پر نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کروا رہا ہوں کبھی بھی فحاش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصرچنیوٹی نے کہا کہ میں جب سے اسٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرائوں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اسٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے اسٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:54:26

Rlated Stars :