اچھا رول آفر ہوا تو فلم میں کام کرونگی‘ اداکارہ کاجل چوہدری

پیر 29 مئی 2017 12:54

اچھا رول آفر ہوا تو فلم میں کام کرونگی‘ اداکارہ کاجل چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) اسٹیج اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ میں اگر فلموں میں اچھا رول آفر ہوا تو ضرور کام کروں گی‘ شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت سے مقام حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاجل چوہدری نے کہا کہ میں اپنے شوق کے تکمیل کیلئے اسٹیج کی دنیا میں آئی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ راستے اپنانے والی اداکارائوں کی مقبولیت عارضی ہوتی ہے میں شارٹ کٹ نہیں محنت سے آگے بڑھوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اسٹیج ڈراموں پر توجہ ہے اگر اچھا رول آفر ہوا تو مستقبل میں فلموں میں بھی کام کروں گی۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:54:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :