لوگوں کو خوش کرنا سب سے مشکل کام ہے ‘ اکشے کمار

پیر 29 مئی 2017 13:00

لوگوں کو خوش کرنا سب سے مشکل کام ہے ‘ اکشے کمار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) بالی ووڈ کے آل رائونڈر اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ لوگوں کو خوش کرنا سب سے مشکل کام ہے‘ کامیڈی فلموں میں اداکاری ایکشن فلموں کے مقابلے زیادہ مشکل ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکشے نے کہا کہ اگرچہ مزاحیہ فلموں میں اداکاری مشکل کام ہے تاہم اس کے باوجود ان فلموں کو زیادہ پذیرائی نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے فنکار مزاحیہ کردار ادا کرنے سے کتراتے ہیں۔ اکشے کمار نے کہا کہ طویل عرصہ فلمی دنیا سے وابستہ رہنے کے باوجود لوگوں کو ہنسانا سب سے زیادہ کٹھن کام لگتا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 13:00:22

Rlated Stars :