عنائت حسین بھٹی کی 15ویں برسی منائی جا ئے گی

پیر 29 مئی 2017 13:37

عنائت حسین بھٹی کی 15ویں برسی  منائی جا ئے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار ، فلم ساز، صداکار، اداکار، فلم ڈسٹری بیوٹر وکالم نگار عنائت حسین بھٹی کی 15ویں برسی کل 31مئی بدھ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک کے مختلف نگار خانوں میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی۔عنائت حسین بھٹی کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیاخصوصی پروگرامات نشر کریگاجبکہ پرنٹ میڈیامیں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیاجائیگا۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 13:37:26