سید نور نے تعلیمی نصاب میں انڈسٹری کوبھی شامل کر نے کا مطالبہ کر دیا

پیر 29 مئی 2017 18:33

سید نور نے تعلیمی نصاب میں انڈسٹری کوبھی شامل کر نے کا مطالبہ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) ہدایتکار سید نور نے تعلیمی نصاب میں انڈسٹری کوبھی شامل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کر نے سے ہمیں معاشرے میں اچھے اور پڑھے لکھے ہدایتکار اور اداکار میسر ہو سکیں گے ’پاکستانی فلم انڈسڑی میں آج بھی آگے بڑ ھانے کی صلاحیت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آچ شوبز میں زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑ کے اور لڑ کیاں شامل ہو رہی ہیں جس کا سارا کریڈٹ اداکاروں اور ہدایتکاروں کو جاتا ہے جو ایسے نوجوان فنکاروں کو آگے آنے کا موقعہ دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 18:33:18