میری کامیابی کا راز اپنے اوپر ہونے والی تنقید خندہ پیشانی سے برداشت کرنا ہے کاجول

جمعرات 1 جون 2017 18:58

میری کامیابی کا راز اپنے اوپر ہونے والی تنقید خندہ پیشانی سے برداشت کرنا ہے کاجول
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2017ء)بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا راز اپنے اوپر ہونے والی تنقید خندہ پیشانی سے برداشت کرنا ہے۔ایک انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ بیس سال سے بالی وڈمیں کامیابی سے سفر جاری رکھے ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار اگریہ سوچ کر کام کرے کہ اس کے کام پر تنقید نہ ہو تو یہ اس کی ناکامی ہوگی۔ فلم بینوں کو اس بات کا مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کام کا ہرزاویے سے جائزہ لیں۔اداکارہ نے کہا کہ میری کامیابی کا ایک بہت بڑا راز یہ بھی ہے کہ میں اپنے اوپر ہونے والی مثبت تنقید کو خوشدلی سے برداشت کرتی ہوں اور اس سے سبق حاصل کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 01/06/2017 - 18:58:12