سجل علی کی بالی ووڈ فلم موم کا نیا پوسٹر جاری

جمعرات 1 جون 2017 18:58

سجل علی کی بالی ووڈ فلم موم کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2017ء) پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بالی ووڈ میں فلم موم کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کی پہلی بالی ووڈ ڈیبیو فلم موم کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنی نئی آنے والی فلم موم میں وہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی بنیں گی جبکہ اس فلم میں پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

روی ادیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم موم تین مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/06/2017 - 18:58:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :