انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں مہوش حیات

جمعرات 1 جون 2017 18:58

انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں مہوش حیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2017ء) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیںمجھے مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پاکستانی فنکارشہرت کیلئے بھارت جاتے ہیں مگر آجکل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر انکی آنکھیں کھل جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہماری اپنی پرودکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 01/06/2017 - 18:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :