لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام خطاطی کی نمائش 8جون کو منعقد ہوگی

پیر 5 جون 2017 15:17

لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام خطاطی کی نمائش 8جون کو منعقد ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ایک خطاطی کی نمائش کا انعقاد مورخہ8جون کو سہ پہر 3:30بجے الحمراء آرٹ گیلری میں ہوگا جس میں ترکی کے نامور مصورMr.

(جاری ہے)

Ferhat Kurluکے فن پارے آویزاں کئے جائیں گے جبکہ اس نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر برائے انفارمیشن و کلچر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور پاکستان میں ترکی کے قونصلیٹ جنرل Mr. Serdar Denizکریں گے اس نمائش کے میزبان ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمدخان ہونگے۔۔واضح رہے یہ نمائش 16جون2017تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 05/06/2017 - 15:17:58