شاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کا پوسٹر جاری

جمعہ 9 جون 2017 19:59

شاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کا پوسٹر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم جب ہیری میٹ سجل کا پوسٹر جاری ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی فلم جب ہیری میٹ سجل کا پوسٹر جاری ہو گیا جس میں اداکار شاہ رخ خان فلم کی ہیروئن اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ خوشگوار موڈ میں پوز کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،فلم میں اداکار شاہ رخ ٹریول گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ انوشکا شرما گجراتی گھرانے کی نٹ کھٹ شرارتی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں،فلم کی ہدایات امتیاز علی نبھا رہے ہیں،یہ پہلا فلمی پراجیکٹ ہے جس میں اداکار شاہ رخ اور ہدایتکار امتیاز علی اکٹھے کام کر رہے ہیں،فلم کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔ ۔

وقت اشاعت : 09/06/2017 - 19:59:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :