بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے ہماری فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ، اداکارہ ثناء نواز

پیر 12 جون 2017 16:18

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے ہماری فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ، اداکارہ ثناء نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری اورٹیلی ویژن ڈراموں کی معروف اداکارہ ثناء نوازنے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے ہماری فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ،جو لوگ ہمارے ملک پاکستان میں بھارتی فلمیں دکھانا چاہتے ہیں ،انہیں پاکستان فلمیں بھارت میں دکھانے کیلئے بھی انتظامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ کیا جائے لیکن پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کے لیے فلم انڈسٹری کے شعبے سے وابستہ تمام رائیٹرز،فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو اپنے تمام ذاتی اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو نا چاہیے ۔
وقت اشاعت : 12/06/2017 - 16:18:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :