کمپیوٹر گیم ’سپر ماریو آڈیسی‘ 27 اکتوبرسے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

بدھ 14 جون 2017 15:21

کمپیوٹر گیم ’سپر ماریو آڈیسی‘ 27 اکتوبرسے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) جاپانی کمپیوٹر گیم بنانے والے کمپنی ننٹینڈو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی معروف ویڈیو گیم ’سپر ماریو آڈیسی‘ 27 اکتوبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔اس تاریخ کے اعلان کا مطلب ہے کہ کمپنی اپنی سب سے معروف گیم سپر ماریو کی ویڈیو گیم کھیلنے کی نئی ڈیوائس 'سوئچ' کے ہمراہ کرسمس کے شاپنگ سیزن میں ساتھ ساتھ تشہیر کر سکیں گے۔

ننٹینڈو نے یہ اعلان گیمنگ کی نمائش ای تھری ایکسپو کے آغاز میں ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

کپمنی لاس اینجلس میں ہونے والے اس گیمنگ کی نمائش میں اپنی مصنوعات کا عملی مظاہرہ کرتی ہے لیکن انھوں نے وہاں کوئی پریس کانفرنس پانچ سال سے نہیں کی ہے۔جاپان سے تعلق رکھنے والی ننٹینڈو کمپنی کا ویڈیو گیم کھیلنے کی نئی ڈیوائس 'سوئچ' مارچ میں مارکیٹ میں آئی جس کی مدد سے کمپنی کے منافعے میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب تک 27 لاکھ 'سوئچ' ڈیوائس کی فروخت ہو چکی ہیں اور یہ کمپنی کی امریکہ میں سب سے تیزی سے بکنے والی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ اس ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے نہ صرف ہاتھ میں پکڑ کر کھیلا جا سکتا ہے بلکہ گھر میں بھی ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 15:21:56