اداکار سلمان خان نے ٹی وی سٹار سنیل گروو کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

دنیا میں بہت سے لوگ مجھ سے اچھی اداکاری کرتے ہیں ان میں سنیل بھی ہیں،سلو خان

جمعہ 16 جون 2017 15:18

اداکار سلمان خان نے ٹی وی سٹار سنیل گروو کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) اداکار سلمان خان نے خود کو’’نامکمل شخصیت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی اسٹار سنیل گروور نے انہیں احساس کمتری میں مبتلا کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، کسی بھی فلم میں ان کی موجودگی ہی اسے سپرہٹ بنانے کیلئے کافی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں ’100 کروڑ کلب‘ کا رجحان شروع کرنے والے بھی سلمان خان ہی ہیں لیکن اتنے بڑے اداکار کا خود کو ’’نامکمل‘‘ کہنا آسانی سے ہضم نہیں ہوتا۔ سلمان اگر خود کا موازنہ عامر، شاہ رخ، اجے دیوگن اورہریتھک روشن سے کرتے تو بات سمجھ میں آتی لیکن انہوں نے سنیل گروور کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا موازنہ کرکے تمام لوگوں کو حیران کردیا۔ ایک انٹرویو کے دوران سنیل کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو مجھ سے بھی اچھی اداکاری کرتے ہیں اور سنیل گروور ان ہی میں سے ایک ہیں
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 15:18:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :