ہالی ووڈ فلم کارز نے5ارب 61کروڑ کا بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

پیر 19 جون 2017 13:08

ہالی ووڈ فلم کارز نے5ارب 61کروڑ کا بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم کارز نے گزشتہ ہفتے باکس آفس پر 5 ارب 61 کروڑ کا بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔ اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز کارز کی تیسری فلم ہے، جس کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی ایسی لیجنڈ ریسنگ کار کے گِرد گھومتی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور فینٹسی فلم ونڈر وومن گزشتہ ہفتے پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی۔ فلم نے اس ہفتے مزید 4 ارب 27 کروڑ کمائے۔گزشتہ ہفتے تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم مشہور امریکی ریپ گلوکار اور اداکار کے حالات زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کا نام اداکار اور گلوکار کے نام پر ہی "ٹیوپاک شکور" رکھا گیا ہے۔ فلم نے تین دنوں میں 2 ارب 83 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:08:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :