بھارتی کھلاڑی اور فنکار بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے، تعریفوں کے پل باندھ ..
UrduPoint Android Application

بھارتی کھلاڑی اور فنکار بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے، تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پیر جون 1:26 pm
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء) ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی اور فنکار بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست دے کر پاکستان چیمپئین بنا جس کے بعد بھارتی اداکاربھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں پیچھے نہیں ہٹے اور تعریفوں پر تعریفیں کرڈالیں۔

بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی کی جیت پرمبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین اندازمیں فائنل کھیلا جب کہ کچھ بہترین ٹیموں نے فائنل ہارا جس میں بھارت بھی شامل ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے بگ بی ابھیشیک بچن نے بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہا کہ آج پاکستان کی ٹیم بہت بہتر کھیلی تھی۔

(خبر جاری ہے)

دوسری جانب اداکارہ سشمیتا سین نے بھی خوب تعریف کی اورکہا کہ فائنل میں پاکستان نے بہترین کھیلا

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

اور یہ واقعی رحمتوں سے بھرا رمضان ہے۔فرحان اخترنے پاکستانی قومی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج بلاشبہ پاکستان نے ہر شعبے میں بہترکھیلا۔بالی ووڈ کے کامیڈی اداکاررتیش دیش مکھ نے بھی پاکستان کے کھیل کے اندازکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ٹورنا منٹ میں بہترین اندازمیں کم بیک کیا ہے۔اداکارارجن رام پال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے بہترین کھیلنے پرجیت مبارک ہو جب کہ وہ آج اس جیت کے حقداربھی تھے۔اداکارورن دھون نے کہا کہ کھیل میں ہارجیت تو ہوتی ہے لیکن پاکستان نے آج بہتر کھیلا جب کہ امید ہے کہ بھارت ایک بار پھر کم بیک کرے گا۔

متعلقہ ستارے

ستاروں کی خبریں