پاکستانی فلم "یلغار" کی تشہیری مہم کا راولپنڈی سے آغاز
UrduPoint Android Application

پاکستانی فلم "یلغار" کی تشہیری مہم کا راولپنڈی سے آغاز

پیر جون 1:30 pm
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء)فلمساز، ہدایتکار اور اداکار حسن وقاص رانا نے کہا کہ ہم نے شیڈول کے مطابق فلم "یلغار" کی تشہیری مہم کا آغاز راولپنڈی میں رنگا رنگ تقریب اور پریمیئر شو سے کر کے انڈسٹری میں فلم یلغار کی نمائش کے بارے میں پھیلائی جانیوالی غیر یقینی ریلیز کی خبروں کا باب بند کر دیا ہے۔ عید الفطر کے دن ملکی فلموں کی ریلیز سے پاکستانیوں کو حب الوطنی کے جذبے کیساتھ تفریحی فلمیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

(خبر جاری ہے)



خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

5px;">

فلم یلغار دہشتگرد ی کیخلاف جاری جنگ کا ایک روپ ہے جس میں امن کیساتھ دہشتگردوں کو ان کا اصل چہرہ دکھایا گیا ہے۔ شو سے قبل تقریب میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور ، سلطانہ صدیقی، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بلال اشرف، طحہ غنی، نعیم الحق، عائشہ عمر، ثنا بچہ، جویریہ حسن ودیگر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم کے دیگر شوز لاہور اور کراچی کیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی منعقد کئے جائینگے۔