فلم ٹیوب لائٹ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

پیر 19 جون 2017 16:49

فلم ٹیوب لائٹ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں جس کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی، جبکہ فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے۔فلم ٹیوب لائٹ رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 16:49:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :