میرا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں تھا

ہر شخص اپنے ہی ملک کی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے، میں قبول کرتا ہوں کہ فائنل سے قبل جو کچھ کہا وہ غلط تھا، میں ہار گیا: رشی کپور

muhammad ali محمد علی منگل 20 جون 2017 20:53

میرا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں تھا
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون2017ء) رشی کپور کا کہنا ہے کہ میں قبول کرتا ہوں کہ میں غلط تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل بھارتی اداکار رشی کپور کیجانب سے پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے متعلق دل بھر کے ہرزہ سرائی کی گئی تھی۔ بھارتی اداکار نے پاکستانی ٹیم سے متعلق تضحیک آمیز بیانات داغے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی اداکار کی عقل ٹھکانے آگئی۔

اب ایک پاکستانی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا کہ میرا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں تھا۔ ہر شخص اپنے ہی ملک کی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے۔ میں قبول کرتا ہوں کہ فائنل سے قبل جو کچھ کہا وہ غلط تھا، میں ہار گیا۔ پاکستانیوں کی جانب سے مجھے بے انتہاء پیار اور محبت دی جاتی ہے اور اس کیلئے میں شکر گزار ہوں۔ میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام امن اور محبت کیساتھ رہیں۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 20:53:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :