ہم نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل پاکستانیوں کی جتنی تضحیک کی اس کے بعد ہمارے ساتھ یہی سب ہونا تھا، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے: ہندوستانی گلوکار ہرشت سکسینا نے ہندوستانیوں کو آئینہ دکھا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 جون 2017 21:28

ہم نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل پاکستانیوں کی جتنی تضحیک کی اس کے بعد ہمارے ساتھ یہی سب ہونا تھا، خدا کی لاٹھی بے آواز  ہے: ہندوستانی گلوکار ہرشت سکسینا نے ہندوستانیوں کو آئینہ دکھا دیا
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون2017ء) ہندوستانی گلوکار ہرشت سکسینا نے ہندوستانیوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی گلوکار ہرشت سکسینا نے اپنے ہم وطنوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ہرشت سکسینا نے ہندوستانیوں کو اپنے پیغام کے ذریعے آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ہرشت سکسینا کا کہنا ہے کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل پاکستانیوں کی جتنی تضحیک کی اس کے بعد ہمارے ساتھ یہی سب ہونا تھا۔

خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔

(جاری ہے)

سابق ہندوستانی کرکٹرز اور بھارتی میڈیا نے دل بھر کے پاکستانیوں کی تضحیک کی۔ پاکستانی میڈیا اور پاکستانی کرکٹرز کے سامنے ان کی تضحیک کی گئی۔ لیکن اس سب کے باجود پاکستان سے کسی نے بھی بھارت سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی۔ سہواگ پاکستان سے متعلق منفی باتیں کرتے رہے لیکن ان کے سامنے بیٹھے شعیب اختر مسلسل آپس میں پیار محبت سے رہنے ایک دوسرے کی عزت کرنے کا کہتے رہے۔ شعیب اختر چاہتے تو وہ بھی ہندوستانیوں سے متعلق منفی باتیں کہہ سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ہرشت سکسینا کا کہنا ہے کہ ہندوستانیوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لانے اور پاکستانیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہرشت سکسینا کا ویڈیو پیغام ملاحضہ کیجیے:

وقت اشاعت : 20/06/2017 - 21:28:37