فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو ریلیز ہو گی

جمعہ 23 جون 2017 11:45

فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو ریلیز ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو سنیما گھروں کی ز ینت بنے گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلم 25اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔فلم کے ہدایتکار کوشان نندے ہیں ۔فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں نواز الدین صدیقی نے لنگی پہن رکھی ہے ۔فلم کا ٹیزر بھی جلد جاری کیا جائے گا ۔فلم کی کاسٹ میں دیویا دت،بدیتا بیگ،مورلی شرما۔جاتن گوسوامی،شردھا دس،انیل ، جیتوشیوارے اور بھگوان تیواری شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 11:45:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :