فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ میں لکشمن کا کردار کوئی بھی کر سکتا ہے، سلمان خان

جمعہ 23 جون 2017 11:45

فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ میں لکشمن کا کردار کوئی بھی کر سکتا ہے، سلمان خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ میں لکشمن کا کردار عامر خان ، اکشے کمار اور ہرتیک روشن میں سے کوئی بھی کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کا کہنا ہے کہ عامر خان ایک اچھے اداکار ہیں اور انہوں نے یہ کردارادا نہیں کیا، ہرتیک روشن اور اکشے کمار بھی اگر یہ کردار ادا کرتے تو بہت اچھا کرتے۔فلم کی کہانی 1992ء میں ہونے والی چین اور بھارت کی جنگ پر مبنی ہے ۔فلم میں سلمان خان ،سہیل خان اور چائلڈ سٹارمتن رے تنگو شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 11:45:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :