ای ایم آئی کے تحت 3 میوزک البم ریلیز کے لیے تیار

زوہیب حسن، اسد احمد اور شاز خان کا میوزک البم عیدالفطر کے بعد ریلیز کردیا جائے گا

جمعہ 23 جون 2017 12:10

ای ایم آئی کے تحت 3 میوزک البم ریلیز کے لیے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء)ای ایم آئی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ ماہ جولائی میں سب سے پہلے’’ میں اڑان ہوں‘‘ کے نام سے شاز خان کے گانے کی ویڈیوز ریلیز کی جائیں گی۔بیان کے مطابق اس کے بعد اسد احمد کے پہلے سولو البم Rebirth کو Animal نامی ویڈیوز کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جب کہ جولائی کے آخر میں زوہیب حسن کے البم سگنیچر کو سلسلے ویڈیوز کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ویڈیوز البم کو ریلیز کیے جانے کے حوالے سے ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) ذیشان چوہدری کا کہنا تھا کہ ای ایم آئی پاکستانی مارکیٹ میں میوزک ویڈیوز کے پروڈکشن کے معیار کے لیے ایک نیا معیار متعین کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، ای ایم آئی چاہتا ہے کہ فنکاروں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جس کے ذریعے وہ ترقی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ای ایم آئی پاکستان ایسے نئے با صلاحیت لوگوں کی تلاش میں ہے جنہیں وہ ان کے تصورات کے اظہار کا موقع فراہم کر سکیں، کیوں کہ کئی سال پہلے ملک میں موسیقی کی صنعت زوال کا شکار ہوچکی، جس کے بعد ملک میں اچھی موسیقی کا فقدان رہا،اور لوگوں کی انٹرٹینمینٹ ختم ہوگئی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:10:35