رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہلخانہ کی پہلی عید اداس گزرے گی

جمعہ 23 جون 2017 12:49

رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہلخانہ کی پہلی عید اداس گزرے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہلخانہ کی پہلی عید اداس گزرے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران شوبز سے تعلق رکھنے والے نامور ستارے اس دنیا سے رخصت ہوئے جن میں نامور رائٹر فاطمہ ثریا بجیاں ،جنید جمشید ، فاروق ضمیر ، اسٹیج ڈرامے کے رائٹر وڈائریکٹر سحر عباس ، پی ٹی وی کے پروڈیوسر ، محمد شفیق ،لاڈلہ ،الطاف خان ، عامر ذکی گٹارسٹ ، کوریو گرافر ریڈی میٹ ، گلوکارہ ریحانہ اختر ،موسیقار وجاہت عطرے ، قسمت بیگ اوراپا بانو قدسیہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ستارے اپنے پیاروں کو صدمہ دے کر جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے اس سال ان کے اہل خانہ اورپرستار ان کے بغیر اداس عید منائیں گے ۔ مگر یہ فنکارہمیشہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میںزندہ رہیں گے ۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:49:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :