زارااکبر عید الفطر پر فیصل آباد میں پرفارم کریں گی

جمعہ 23 جون 2017 12:55

زارااکبر عید الفطر پر فیصل آباد میں پرفارم کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) معروف اداکارہ زارااکبر عید الفطر پر فیصل آباد کے سٹار لیٹ تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔ بتایاگیا ہے کہ اداکارہ زارااکبر عیدالفطر پر فیصل آباد کے سٹار لیٹ تھیٹر میںاسٹیج ڈرامہ ’’چسکے عید دے ‘‘میں پرفارم کریںگی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زارااکبر نے خصوصی آئٹم تیارکرنے کے ساتھ خوبصورت ملبوسات تیار کرالیے ہیں ۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں آرزو ، منزا،پلک رانا ، ایوب مرزا ، سلیم پنچھی ، صدیق تبسم شامل ہیں ڈرامہ کے ڈائریکٹر اعجاز رشید اور پروڈیوسر بائو انجم ہیں اور ڈرامے کی ریہرسلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:55:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :