عرفان خان مصروف شیڈول کے باعث فلم’’ گستاخیاں ‘‘میں کام نہیں کریں گے

جمعہ 23 جون 2017 12:55

عرفان خان مصروف شیڈول کے باعث فلم’’ گستاخیاں ‘‘میں کام نہیں کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان مصروف شیڈول کے باعث سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’ گستاخیاں ‘‘میں کام نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عرفان خان کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گستاخیاں‘‘ میں ساحر لدھیانوی کے کردار کے لئے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا لیکن عرفان خان نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پریانکا چوپڑا بھی اپنی دوسری ہالی وڈ فلم ’’اے کڈ لائک اے جیک ‘‘ (A Kid Like Jake) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے بھی ابھی تک فلمساز کو شوٹنگ کی تاریخ نہیں بتائی۔

اطلاعات کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن اب فلم میں عرفان خان کی جگہ کام کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:55:57