جانوی کے لئے زبان کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی،سری دیوی

جمعہ 23 جون 2017 12:56

جانوی کے لئے زبان کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی،سری دیوی
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی جانوی کپور اداکاری کی طرف قدم رکھیں گی تو ان کے لئے زبان کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سری دیوی نے اپنی فلم موم ‘‘ کے تامل ورژن کی پروموشن کے موقع پراپنی بیٹی جانوی کے تامل فلم سے فلمی کیریئر کے آغاز کے حوالے سے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ زبان کوئی رکاوٹ ہو گی اگر فلم کا سکرپٹ اچھا ہو اور فلم بھی اچھی ہو تو کسی بھی زبان کی فلم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 بار آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا جو فلم ’’موم ‘‘ کے ذریعے پورا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اے آر رحمان کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیا اور میں ان کے فلم کا حصہ بننے پر ان کی شکر گزار ہوں۔روی ادیاور کی ہدایت کردہ فلم ’’موم ‘‘ 7جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:56:03

Rlated Stars :