پیرس ،مردوں کے فیشن ویک کا آغاز، ریمپ پر واک

جمعہ 23 جون 2017 13:18

پیرس ،مردوں کے فیشن ویک کا آغاز، ریمپ پر واک
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرودوں کیلئے بھی فیشن شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں بھی 5روزہ مینز فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کرر ہے ہیں۔پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم گرما اور بہارکی مناسبت سے ڈیزائنرز اپناکام متعارف کروارہے ہیں۔فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پرواک کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 13:18:39