ْبالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ

جمعہ 23 جون 2017 13:18

ْبالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھنسالی پدماوتی کے بعد پریانکا چوپڑا اور عرفان خان کولے کر امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی کی کہانی کو پردہ سکرین پر لانے کی تیاری میں ہیںلیکن پریانکا ابھی بھنسالی کو وقت نہیں دے پارہی ہیں۔

وہ ان دنوں ہالی وڈ کی 2 فلموں اور ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھنسالی کو اپنی فلم کی تاریخ ا?گے بڑھانی پڑ رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پریانکا کو فلم کا سکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ اس فلم کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتیں۔بھنسالی کا خیال ہے کہ فلم میں پریانکا امریتا پریتم کے کردار خوب نبھائیںگی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 13:18:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :