بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کی موسیقی 4 زبانوں میں ترتیب دیدی

جمعہ 23 جون 2017 13:18

بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کی موسیقی 4 زبانوں میں ترتیب دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کے لئے 4 زبانوں میں موسیقی ترتیب دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی فلم ’’موم‘‘4 الگ الگ بھارتی زبانوں میں ریلیز ہورہی ہے اور ان ساری زبانوں میں اے آر رحمان نے موسیقی ترتیب دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے کہاہے کہ اے آر رحمان نے فلم کیلئے لاجواب موسیقی دی ہے۔ان کا کام ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہے اور ان کی موسیقی کی وجہ سے فلم میں ایک الگ سی رونق آگئی ہے اور شائقین اس فلم کی موسیقی سن کر لوگ لطف اندوز ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم مام 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 13:18:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :