نئے ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں، ویر داس

جمعہ 23 جون 2017 14:15

نئے ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں، ویر داس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈ کامیڈی اداکار ویر داس نے کہا کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈی اداکار ویر داس نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی شہرت کو استعمال کر کے نئے ٹیلنٹ کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس پلیٹ فارم کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 14:15:01