بالی وڈ فلمسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 جون 2017 15:01

بالی وڈ فلمسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2017ء) : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رُخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ 'رئیس' میں کام کیا ۔ دونوں کی اس فلم کو پاکستان اور بھارت کے فلم شائقین نے خوب پسند بھی کیا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے پشاوری چپل پہنی جو ان کے لیے پاکستان کے شہر پشاور سے خاص طور پر تیار کروائی گئی تھی۔ تاہم اب رواں سال عید الفطر پر بھی شاہ رخ خان کو پشاور میں بنی خصوصی چپل تحفے میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کے کنگ خان کے لیے چپل کا آرڈر پشاور کے معروف چپل بنانے والے جہانگیر صافی کو دیا گیا ہے۔ یہ آرڈر پشاور میں رہائش پذیر شاہ رخ خان کی کزن نے دیا۔ شاہ رخ خان نے عید کے موقع پر پشاوری چپل پہننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ شاہ رخ خان کو ان کی پسندیدہ چپل کا آرڈر ٹرانزم کورئیر سروس کے ذریعے کراچی سے بمبئی ڈیلیور کیا جائے گا۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ شاہ رخ خان پاکستان میں تیار ہوئی پشاوری چپل پہنیں گے بلکہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کی خصوصی فرمائش پر ان کی کزن نور جہاں نے ان کے لیے پشاوری چپلوں کے جوڑے تیار کروائے تھے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 15:01:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :