سری دیوی اورسیف علی کی بیٹیوں کی تصاویر وائرل

لوگ تصاویر میں دونوں کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے

ہفتہ 24 جون 2017 11:35

سری دیوی اورسیف علی کی بیٹیوں کی تصاویر وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)بالی ووڈ ادا کارہ سری دیوی اورسیف علی کی بیٹیوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں میڈیارپورٹ کے مطابق ایک دن پہلے ہی بولی وڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کے مرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس وجہ سے وہ پریشان ہوئے اور انہوں نے اپنی موت کی خبروں کی ترید کردی۔ایسے ہی بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی خوبرو بیٹی 19 سالہ جھانوی کپور اور سیف علی خان کی 24 سالہ بیٹی سارہ علی خان کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

حالانکہ ان کی وائرل ہونے والی تصاویر کا کوئی منفی پہلو نہیں ہے، بلکہ لوگ ان تصاویر میں دونوں کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔جھانوی کپور اور سارہ علی خان کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر اس وجہ سے وائرل ہوئیں کیوں کہ ان تصاویر میں دونوں کو ایک ہی رنگ اور ملتے جلتے ڈزائن کا کرتا پہنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حتیٰ کہ جھانوی کپوراور سارہ علی خان نے مختلف ڈزائن کے چپل ،ْدوپٹے اورمیک اپ سمیت الگ الگ انداز کے ہئراسٹائل بنا رکھے ہیں، مگر پھر بھی لوگوں نے انہیں جڑواں قرار دیا۔

کئی لوگوں کا خیال تھا کہ مستقبل کی سپراسٹار بننے والی دونوں لڑکیاں مکمل لباس اور کرتے میں زیادہ پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سارہ علی خان ان دنوں بولی وڈ کے ایک پروجیکٹ سے بھی منسلک ہیں مگر کچھ دن قبل ہی ان کے والد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ’اتنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انہیں فلموں میں آنے کی کیا ضرورت ہے ،ْاس بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔دوسری جانب سری دیوی نے بھی حال ہی میں بھارتی اخبار کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو فلموں میں دیکھنے کے بجائے ان کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں ،ْاس بیان پر سری دیوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 11:35:54

Rlated Stars :