بالی وڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا جلد اداکاری میں قدم رکھیں گے

ہفتہ 24 جون 2017 11:35

بالی وڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا جلد اداکاری میں قدم رکھیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) بالی وڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا جلد اداکاری میں قدم رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا ہدایتکاری کے بعد اداکاری میں بھی جلد قدم رکھیں گے اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں بچوں کی فلم کیلئے پیشکش کی گئی جو میرے لئے اچھی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد بار فلمون کی پیشکش کی گئی تاہم انہیں سکرپٹ پسند نہیں آئے لیکن اس فلم کا سکرپٹ مجھے اچھا لگا ہے اور میں یہ فلم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری میں قدم رکھنے کے بعد فلمسازی اور کوریوگرافی کی طرف اپنی توجہ کم نہیں کریں گے،اداکاری میرا شعبہ نہیں ہے بلکہ کوریوگرافی اور فلمسازی میرا جنون اور جذبہ ہے اور میں یہ فلم صرف بچوں کے لئے کر رہاں ہوں۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 11:35:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :