فلم ’’ یلغار ‘‘ حقیقی واقعے پر مبنی ہے ،

یقینا فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی ‘ ڈاکٹر حسن رانا فلم بنانے میں چار سال کا عرصہ لگا ،اس پروجیکٹ کے لئے ہر بات کو مد نظر رکھا گیا ، فلم میں حقیقی منظر عکسبند کیے گئے

ہفتہ 24 جون 2017 12:56

فلم ’’ یلغار ‘‘ حقیقی واقعے پر مبنی ہے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) فلم ’’ یلغار ‘‘ کے ہدایتکار ڈاکٹر حسن رانا نے کہا ہے کہ فلم بنانے میں چار سال کا عرصہ لگا ،اس پروجیکٹ کے لئے ہر بات کو مد نظر رکھا گیا ، فلم میں حقیقی منظر عکسبند کیے گئے ہیں جس میں ہیلی کاپٹر اور بارود کا استعمال کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دوسری جانب شان بھی اپنے دو فلمی پروجیکٹ میں مصروف تھے اور عائشہ عمر بھی اپنی ٹی وی ڈرامہ سیریل کی وجہ سے وقت نہیں نکال پا رہی تھیں ،ان ساری چیزوں کو اکٹھا کرنا مشکل تھا مگر تمام اداکاروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور خاص طور پر شان نے مجھے ڈائریکشن کے دوران بڑا سپورٹ کیا جس پر میں ان کے تعاون کا مشکور ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’ یلغار ‘‘ سوات کے سچے واقعے پر مبنی ہے اور یہ یقینا عید الفطر پر فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی ۔ اس کی کامیابی کے ساتھ فلمی رحجا ن میں اضافہ ہو گا ۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 12:56:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :