اداکار نواز انجم نے مزاحیہ شو میں نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا

ہفتہ 24 جون 2017 12:58

اداکار نواز انجم نے مزاحیہ شو میں نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) تھیٹر اور ٹی وی کے اداکار نواز انجم نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا اور شو میں موجود شرکاء سے بھرپور داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار نواز انجم نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں خوبصورت نعت پیش کیا ۔ نواز انجم اس سے قبل گلوکاری کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع تھا کہ نواز انجم نے کسی شو میں نعت پیش کی جس پر شو میں موجود شرکاء نے بیحد سراہا اور داد دی ۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 12:58:29