بالی ووڈ میں شخصیت کے مطابق رول ملا تو ضرور کروں گی، عائشہ عمر

ہفتہ 24 جون 2017 13:20

بالی ووڈ میں شخصیت کے مطابق رول ملا تو ضرور کروں گی، عائشہ عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں شخصیت کے مطابق رول ملے جائے تو مجھے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں عائشہ عمر جو کہ فیشن انڈسٹری اور چھوٹی سکرین کا جانا،مانا نام ہیں اور اپنی دوسری فلم کے ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی، ان کا فلم ’’یلغار ‘‘کی میکنگ اور کہانی کے بارے میں کہناتھاکہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اس فلم کاحصہ بنی۔فلم کی پوری کاسٹ بہت ہی ذہین ہے جنہوں نے فلم میں اپنے کردار کوشاندار طریقے سے نبھایا ہے۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 13:20:32